حکومت کا مقامی حصہ جو کہ ملک کے ہر علاقے (مثال کے طور پر لندن (London) میں مانچسٹر سٹی (Manchester City) یا ساؤتھ وارک (Southwark) یا برینٹ (Brent)) میں خدمات (معاونت کے ضرورتمند افراد کے لئے اسکولز، رہائش و نگہداشت جیسی چیزوں) کے ذمہ دار ہیں۔
سماجی خدمات مقامی کونسل کا حصہ ہے۔
سماجی خدمات (Social Services) / اطفالی خدمات (Children’s Services)
آپ کی مقامی کونسل کا محکمہ کہ جو اس صورت آپ کو معاونت فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے کہ اگر آپ اس ملک میں رہنے والا ایک ایسا بچہ یا نوجوان فرد ہیں جو کہ والدین یا دیگر اہلِ خانہ سے محروم ہے کہ جن کے ساتھ رہ سکے اور جو اس کی دیکھ بھال کر سکیں۔
نگہداشت چھوڑ کر جانے والا ( (Care Leaver)
اگر آپ کی عمر 16 سال یا اس سے زائد ہے اور آپ زیرِ نگہداشت ہیں، تو آپ کو 18 سال کا ہو جانے پر منصوبہ سازی کی خاطر معاونت فراہم کی جانی چاہیئے۔
18 سال کا ہو جانے پر، آپ کو ‘نگہداشت چھوڑ کر جانے والا’ کہا جاتا ہے۔ آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ آپ مزید اپنے پیروں پر کھڑے ہوں اور اپنی ضرورتیں خود پوری کریں لیکن آپ کی مقامی کونسل آپ کو تاحال اس وقت تک معاونت فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے جب تک کہ آپ کی عمر 25 سال نہ ہو جائے۔
انہیں رہائش، تعلیم اور اس دیگر معاونت کے سلسلے میں مدد کرنی چاہیئے کہ جو آپ کو درکار ہو۔
راہِ عمل کا منصوبہ (Pathway Plan)
راہِ عمل کا منصوبہ نگہداشت چھوڑ کر جانے کا نہایت ہی اہم حصہ ہے۔ یہ ایک قانونی دستاویز ہے جس میں لازماً شامل ہوتا ہے کہ آپ کو سماجی خدمات کی جانب سے خودمختار زندگی گزارنے اور اپنے اہداف حاصل کرنے میں مدد کی خاطر کیا معاونت حاصل ہو گی۔
آپ اور آپ کے سماجی کارکن یا PA کو آپ کے 16 سال کا ہو جانے پر آپ کے راہِ عمل کے منصوبے پر مل کر کام کرنا چاہیئے۔
آپ کے منصوبے کا ہر 6 ماہ بعد جائزہ لیا جانا چاہیئے تاکہ اطمینان کیا جا سکے کہ یہ تاحال آپ کے حق میں ٹھیک ہے۔
نگہداشت چھوڑ کر جانے والے کی مقامی پیشکش (Care Leaver’s Local Offer)
یہ ایک دستاویز ہے جو آپ کونسل کی ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس میں اس معاونت پر معلومات موجود ہیں جو کونسل نگہداشت چھوڑ کر جانے والے کو فراہم کرتی ہے۔ اس میں درج ہوتا ہے کہ کیا معاونت دستیاب ہے اور نگہداشت چھوڑ کر جانے والے کو کیا ملنا چاہیئے۔
خزانہ
(Bursary)
وہ رقم جس کے لئے آپ درخواست دے سکتے ہیں تاکہ یونیورسٹی یا کالج کے سفر، کتب یا کورس کی فیسیں دینے میں مدد پا سکیں۔ آپ کو اس بابت اپنے PA سے دریافت کرنا چاہیئے۔
گھر چھوڑنے کا الاؤنس (Leaving Home Allowance) / گھر ترتیب دینے کی گرانٹ ( (Setting up home grant)
وہ رقم جو سماجی خدمات کی جانب سے آپ کو ان اشیاء کی خریداری میں مدد دینے کی خاطر ملتی ہے جو آپ کو کسی نئے فلیٹ میں منتقل ہونے کی صورت میں درکار ہوں جیسا کہ فرنیچر، فریج، کیتلی اور ساس پینز۔
کونسل ٹیکس کا استثنا (Council Tax Exemption)
کونسل ٹیکس وہ رقم ہے جو آپ 18 سال یا زائد العمر اور کسی گھر کے مالک یا کرایہ دار ہونے کی صورت میں اپنی مقامی کونسل کو ادا کرتے ہیں۔
اگر آپ کو ‘کونسل ٹیکس کا استثنا’ حاصل ہو یا آپ ‘کونسل ٹیکس کی ادائیگی سے مستثنیٰ’ قرار پائیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو اس کی ادائیگی نہیں کرنا ہو گی۔
اشخاص
سماجی کارکن (Social Worker)
آپ کا سماجی کارکن مقامی کونسل کے لئے کام کرتا ہے۔
یہ کونسل کے وہ بنیادی افراد ہوں گے جن سے آپ کو کسی چیز کی ضرورت کے سلسلے میں بات کرنی چاہیئے۔
PA (ذاتی مشیر) (Personal Advisor)
یہ ایک سماجی کارکن ہی ہے لیکن نگہداشت چھوڑ کر جانے والوں کے لئے مقرر کردہ ہے۔ اگر آپ کو معاونت مطلوب یا درکار ہو تو انہیں آپ کو 25 سال کی عمر تک معاونت دینی چاہیئے۔
رضاعی نگہداشت کنندہ (Foster Carer)
کوئی فرد کہ جس کے ساتھ زیرِ نگہداشت ہونے کی صورت میں آپ ان کے گھر میں مقیم ہوں۔ وہ تب تک آپ کے والد/والدہ کا کردار ادا کرتے/کرتی ہیں جب تک کہ آپ 18 سال کے نہ ہو جائیں، بعض اوقات اس کے بعد بھی۔ وہ آپ کے لئے کھانا بناتے/بناتیں اور آپ کی دیکھ بھال کرتے/کرتی ہیں۔
اہم کارکن (Key Worker)
اگر آپ 18 سال سے کم عمر ہیں اور دیگر نوجوان افراد کے ساتھ ایک مشترکہ گھر میں رہائش پذیر ہیں تو آپ کو اور گھر کے دیگر نوجوان اشخاص کو معاونت دینے کے لئے اہم کارکنان موجود ہوں گے۔
مترجم / ترجمان
وہ فرد جو مختلف زبانیں بولنے والے لوگوں کے الفاظ کو تبدیل کر کے بیان کرتا ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کو سمجھ سکیں۔
ایڈووکیٹ (Advocate)
کوئی ایسا فرد جو آپ کی کونسل کے لئے کام نہیں کرتا جو آپ کو آپ کے حقوق کی بابت آگاہی میں اور آپ کی کونسل کی کسی بھی ایسی چیز کے سلسلے میں مدد دیتا ہے کہ جس سے آپ ناخوش ہوں، مثال کے طور پر اگر آپ کو وہ معاونت نہ مل رہی ہو جو آپ کو درکار ہو۔
وکیل (Solicitor) / قانون دان (Lawyer)
کوئی ایسا فرد جو قانون جانتا ہو۔ وہ آپ کو قانونی مشورہ دے سکتے ہیں اور اگر آپ کی مقامی کونسل آپ کو وہ سب نہ دے رہی ہو جو کہ قانون کی رُو سے آپ کو حاصل ہونا چاہیئے تو مدد کرتے ہیں۔