امیگریشن و پناہ ( Immigration and Asylum ) – اہم الفاظ اور ان کے معنی

امیگریشن 
(Immigration)


امیگریشن سے مراد رہائش کی خاطر ایک ملک سے دوسرے ملک
منتقل ہو جانا ہے۔

UK

میں امیگریشن کے محکمہ جات میں کام کرنے والے افراد
کا واسطہ ان لوگوں سے پڑتا ہے جو اس ملک میں آ کر
آباد ہوئے ہوں۔

پناہ کا متلاشی 
(Asylum Seeker)

وہ فرد جو اپنا ملک چھوڑ کر نسبتاً کسی محفوظ جگہ پر
منتقل ہوا ہو اور کسی اور ملک میں مہاجرانہ حیثیت (refugee status) کے
حصول کی درخواست دے چکا ہو۔

مہاجر 
(Refugee)

وہ فرد جو اپنا ملک چھوڑ چکا ہو اور اسے کسی اور ملک میں
قیام کی اجازت مل گئی ہوں کیونکہ انہوں نے ثابت کیا ہو کہ
ان کے لئے اپنے ملک واپس جانا غیرمحفوظ ثابت ہو سکتا ہے۔

مہاجرانہ حیثیت 
(Refugee Status)

اگر آپ کو مہاجرانہ حیثیت حاصل ہوئی ہو تو اس کا مطلب ہے
کہ اقامتی دفترِ نے آپ کو بطور مہاجر UK میں رہنے
کی اجازت دے دی ہے۔

پناہ کا عمل 
(Asylum Process)

وہ مراحل جو آپ اختیار کر کے UK میں مہاجرانہ حیثیت حاصل کرتے ہیں۔

عمر کا جائزہ 
(Age Assessment)

اگر آپ کے پاس یہ ثابت کرنے کی خاطر کوئی دستاویزات
(مثلاً پاسپورٹ یاپیدائش کا سرٹیفکیٹ) نہ ہوں کہ آپ کی
عمر کیا ہے اور ہوم آفس یا آپ کا سماجی کارکن یقین نہ کریں کہ آپ کی عمر اتنی ہی ہے
جتنی آپ نے بتائی، تو وہ ‘عمر کا جائزہ’ انجام دیں گے۔

اس میں دو سماجی کارکنوں کے ساتھ ایک یا دو ملاقاتیں شامل
ہوتی ہیں۔ وہ آپ سے سوالات دریافت کر کے اس نتیجے پر
پہنچتے ہیں کہ ان کے خیال میں آپ کی عمر کیا ہے۔

اقامتی دفتر 
(The Home Office)

امیگریشن
کے لئے ذمہ دار حکومتی محکمہ۔

اپیل

اگر آپ کا امیگریشن کا فیصلہ آپ کے خیال میں غلط کیا گیا
ہو تو آپ عدالت سے یہ فیصلہ کرنے کی استدعا کر
سکتے ہیں کہ کیا یہ درست ہے یا تبدیل کیا جانا چاہیئے۔
ایک وکیل/قانون دان ایسا کرنے میں آپ کی مدد کرتا
ہے۔

عدالت 
(Court)

وہ جگہ جہاں جج کی جانب سے قانونی فیصلے کیے جاتے
ہیں۔

اہم (بڑا) انٹرویو 
Substantive (Big) Interview

وہ بڑا انٹرویو کہ جس میں ہوم آفس آپ سے وجوہات
دریافت کرتا ہے کہ آپ اپنے ملک میں غیر محفوظ کیوں ہیں
اور فیصلہ کرتا ہے کہ آیا آپ کو اس ملک میں مہاجرانہ حیثیت دے دی جائے۔

قانونی امداد 
(Legal Aid)

حکومت کی جانب سے ان لوگوں کے لئے وکلاء کی
ادائیگی کی خاطر رقم کہ جن کے پاس ادائیگی کے لیے خاطر
خواہ پیسے نہ ہوں۔

bvjvbnvvbn

اشخاص

امیگریشن کا قانون دان / وکیل 
Immigration Lawyer / Solicitor


وہ فرد جو قانون کے بارے میں جانتا ہو اور آپ کو ہوم آفس کی جانب سے مہاجرانہ حیثیت کی
درخواست دینے، یا فیصلوں پر اپیل کرنے میں مدد
دے سکتا ہو۔

مترجم / ترجمان

وہ فرد جو مختلف زبانیں بولنے والے لوگوں کے الفاظ کو
تبدیل کر کے بیان کرتا ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کو سمجھ
سکیں۔

موزوں بالغ فرد 
(Appropriate Adult)

آپ کی دیکھ بھال کرنے اور عمر کا جائزہ لینے یا ہوم آفس کے ساتھ آپ کے بڑے انٹرویو میں آپ کو خود
اپنے لئے آواز اٹھانے میں معاونت دینے والا کوئی فرد۔

جج 
(Judge)

عدالت
کا وہ فرد جو اپیل کے دوران آپ کے کیس کے بارے میں
فیصلہ کرتا ہے۔


MP (پارلیمانی رکن) (Member of Parliament)

آپ کے مقامی علاقے کے لئے حکومت کی جانب سے ذمہ دار فرد۔

اگر آپ اپنے انٹرویو یا اپنے کیس کے فیصلے کے لئے کافی
عرصے سے انتظار کر رہے ہیں تو آپ MP سے ہوم آفس کو خط
لکھنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔

آپ

اس عمل میں اہم ترین فرد!